May 2, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 171

وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ

اور ہم پہلے ہی اپنے پیغمبر بندوں کے بارے میں یہ بات طے کر چکے ہیں

آیت ۱۷۱   وَلَقَدْ سَبَقَتْ کَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَ: ’’اور ہماری یہ بات پہلے سے طے شدہ ہے اپنے ان بندوں کے لیے جن کو ہم (رسول بنا کر) بھیجتے رہے ہیں۔‘‘

        یہ آیات فلسفہ قرآنی اور اللہ تعالیٰ کے ایک خاص قانون کے اعتبار سے بہت اہم ہیں۔ اس قانون کے تحت مرسلین کے لیے یقینی مدد کا وعدہ ہے‘ لیکن یہ وعدہ صرف رسولوں کے لیے ہے۔ اس ضمن میں نبیوں اور رسولوں کے مابین فرق ملحوظ رکھنا چاہیے۔ چنانچہ ایک نبی کے لیے لازم نہیں تھا کہ اس کے لیے اللہ کی مدد ضرور ہی آتی اور اسے ہر صورت میں غلبہ عطا کیا جاتا‘ بلکہ نبیوں کو تو قتل بھی کیا جاتا رہا۔ جیسے حضرت زکریا  اور حضرت یحییٰ  کو قتل کر دیا گیا تھا۔ لیکن رسولوں کے بارے میں یہ بات طے تھی کہ وہ نہ تو قتل ہو ں گے اور نہ ہی مغلوب۔ چنانچہ جیسے ہی کسی رسول کے مخالفین اس پر غالب آنے کی کوشش کرتے اور رسول ؑکے مغلوب ہونے کا امکان پیدا ہوتا تو اللہ کی فیصلہ کن مدد آ جاتی۔ اس کے بعد رسول اور اس کے ساتھیوں کو بچا لیا جاتا اور ان کے مخالفین کو نیست و نابود کر دیا جاتا۔

UP
X
<>