May 2, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 178

وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ

اور تم کچھ وقت تک ان لوگوں سے بے پروا ہو جاؤ

آیت ۱۷۸   وَتَوَلَّ عَنْہُمْ حَتّٰی حِیْنٍ : ’’اور آپؐ رخ پھیر لیجیے ان کی طرف سے ایک وقت تک کے لیے۔‘‘

        یہاں حضور کو دوبارہ ان سے اعراض کرنے کے بارے میں فرمایا جا رہا ہے کہ آپؑ نہ تو ان کے کفر اور انکار سے رنجیدہ ہوں اور نہ ہی ان کے انجام کے بارے میں فکر مند ہوں۔ قرآن میں اس حوالے سے آپؐ کو مخاطب کر کے بار بار فرمایا گیا: ( وَلَا تَحْزَنْ عَلَیْہِم) کہ آپؐ ان کے معاملے میں بالکل رنجیدہ نہ ہوں اور سورۃ الشعراء میں تو بہت ہی ُپرزور انداز میں فرمایا گیا: (لَعَلَّکَ بَاخِعٌ نَّفْسَکَ اَلَّا یَکُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ)  ’’(اے نبی!) شاید آپ ہلاک کر دیں گے اپنے آپ کو‘ اس لیے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لا رہے۔‘‘ 

UP
X
<>