April 26, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 19

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ

بس وہ تو ایک ہی زور دار آواز ہوگی، جس کے بعد وہ اچانک (سارے ہولناک مناظر) دیکھنے لگیں گے

آیت ۱۹   فَاِنَّمَا ہِیَ زَجْرَۃٌ وَّاحِدَۃٌ فَاِذَا ہُمْ یَنْظُرُوْنَ: ’’بس وہ ایک زور کی ڈانٹ ہو گی‘ تو جبھی وہ (زندہ ہو کر) دیکھنے لگیں گے۔‘‘

        ہماری طرف سے ایک زور دار ڈانٹ کی صورت میں حکم دیا جائے گا جس کی تعمیل میں تمام انسانوں کے ذراتِ اجسام آنِ واحد میں مجتمع ہو کر جیتے جاگتے انسانوں کی صورت اختیار کر لیں گے۔

UP
X
<>