May 5, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 61

لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلْ الْعَامِلُونَ

اسی جیسی کامیابی کیلئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیئے

آیت ۶۱   لِمِثْلِ ہٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ: ’’ایسی ہی چیز کے لیے عمل کرنا چاہیے عمل کرنے والوں کو!‘‘

        ایسی ہی کامیابی کو ہدف بنا کر ہر کسی کو دنیا میں محنت اور بھاگ دوڑ کرنی چاہیے۔ بھاگ دوڑ تو سب ہی کرتے ہیں مگر اکثر و بیشتر سب کے پیش نظر دنیا اور اس کا مال و متاع ہے۔ ہر کوئی اسی کے حصول کے لیے رات دن سرگرداں ہے اور اپنا خون پسینہ ایک کر رہا ہے (الا ما شاء اللہ)۔ لیکن غور کیا جائے تو چار دن کا یہ عیش و آرام حاصل کر لینا کوئی بہت بڑی کامیابی تو نہیں، اور اس قسم کا عارضی ہدف کوئی قابل ذکر ہدف بھی نہیں۔ بہر حال انسان کا وقت اور خون پسینہ اتنی ارزاں چیز نہیں کہ اسے عارضی اور وقتی کامیابی کے لیے ضائع کر دیا جائے۔ ایسی قیمتی پونجی کو تو کسی بڑے ہدف کے حصول کے لیے کام میں لانا چاہیے، اور وہ بڑا ہدف ہے جنت اور اس کی نعمتوں کا حصول! چنانچہ تمام بھاگ دوڑ کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اس ہدف کے حصول کے لیے بھاگ دوڑ کریں۔

UP
X
<>