May 5, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 62

أَذَلِكَ خَيْرٌ نُّزُلاً أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ

بھلا یہ مہمانی اچھی ہے، یا زقوم کا درخت؟

آیت ۶۲:  اَذٰلِکَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَۃُ الزَّقُّوْمِ:  ’’بھلا مہمانی کے طور پر یہ بہتر ہے یا زقوم کا درخت؟‘‘

    جنت کی مذکورہ نعمتوں کے مقابلے میں اہل جہنم کی ابتدائی مہمان نوازی زقوم (تھوہر) کے درخت سے کی جائے گی۔ اس ابتدائی مہمان نوازی کی نوعیت سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اس کے بعد اہل جہنم کو کن حالات کا سامنا کرنا ہو گا۔ اب اختیار انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ وہ چاہے تو جنت کی دائمی نعمتوں کے حصول کو اپنا ہدف بنا لے یا جہنم اور اس کے خوفناک عذابوں کے ساتھ اپنی عاقبت کو وابستہ کر لے۔

UP
X
<>