May 5, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 70

فَهُمْ عَلَى آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ

چنانچہ یہ اُنہی کے نقشِ قدم پر لپک لپک کر دوڑتے رہے

آیت ۷۰   فَہُمْ عَلٰٓی اٰثٰرِہِمْ یُہْرَعُوْنَ: ’’تو وہ ان ہی کے نقوشِ قدم پر دوڑے چلے جا رہے ہیں۔‘‘

        بے شک ان کے باپ دادا گمراہ تھے‘ لیکن انہوں نے اپنی عقل سے کام نہ لیا اور بغیر سوچے سمجھے اپنے گمراہ آباء و اَجداد کے اختیار کردہ راستوں پر گامزن ہو گئے۔

UP
X
<>