May 18, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 86

أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ

کیا اﷲ کو چھوڑ کر جھوٹ موٹ کے خدا چاہتے ہو؟

آیت ۸۶   اَئِفْکًا اٰلِہَۃً دُوْنَ اللّٰہِ تُرِیْدُوْنَ: ’’کیا تم لوگ اللہ کے سوا خود ساختہ معبودوں کو چاہتے ہو!‘‘

        ’’اِفک‘‘ کے معنی ہیں گھڑی ہوئی چیز‘ جس کی حقیقت کچھ نہ ہو۔ تُرِیْدُوْن کے الفاظ میں ان من گھڑت معبودوں کے لیے ان لوگوں کی چاہت اور محبت کی طرف اشارہ ہے۔ یعنی تم لوگ ان کے طالب ہو اور وہ تمہارے محبوب و مطلوب ہیں۔ سورۃ الحج میں ایسے طالب و مطلوب کی حیثیت اور اوقات کی حقیقت ان الفاظ میں بیان فرمائی گئی ہے : (ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوْبُ) ’’کس قدر کمزور ہے طالب بھی اور مطلوب بھی!‘‘ 

UP
X
<>