May 18, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 89

فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ

اور کہا کہ : ’’ میری طبیعت خراب ہے۔‘‘

آیت ۸۹   فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ : ’’پھر کہا کہ میں توبیمار ہوں۔‘‘

        میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے‘ یا یہ کہ میں بیمار ہونے والا ہوں۔ مجھے خدشہ ہے کہ مجھ پر بیماری آنے والی ہے۔ حضرت ابراہیم کی قوم میں بت پرستی بھی عام تھی اور ستارہ پرستی بھی۔ ان کے ہاں ہندوؤں کے جنم اشٹمی کے میلے کی طرز پر سالانہ ایک جشن منایا جاتا تھا۔ اس موقع پر شہر کے تمام لوگ باہر کھلے میدان میں جا کر کسی ستارے کی پرستش کیا کرتے تھے۔ چنانچہ جب جشن کا دن آیا تو حضرت ابراہیم نے کہا کہ میری توطبیعت خراب ہے‘ میں آپ لوگوں کے ساتھ نہیں جا سکتا۔ اس طرح آپؑ پیچھے رہ گئے۔

UP
X
<>