May 3, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 19

وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً كُلٌّ لَّهُ أَوَّابٌ

اور پرندوں کو بھی، جنہیں اِکٹھا کر لیا جاتا تھا۔ یہ سب اُن کے ساتھ مل کر اﷲ کا خوب ذکر کرتے تھے

آیت ۱۹:   وَالطَّیْرَ مَحْشُوْرَۃً  کُلٌّ لَّہٗٓ اَوَّابٌ: ’’اور پرندے بھی‘ جو کہ جمع کر دیے جاتے تھے۔ یہ سب کے سب اُس کی طرف رجوع کرنے والے تھے۔‘‘

        یعنی حضرت داؤد ‘ پہاڑ اور پرندے سب اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے تھے‘ یا یہ کہ پہاڑ اور پرندے حضرت داؤدؑ کی طرف رجوع کرتے تھے اور پھر حضرت داؤدؑ ان سب کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع کرتے تھے۔ اس طرح وہ سب مل کر حضرت داؤدؑ کی آواز میں آواز ملا کر اللہ کی حمد کے ترانے الا پتے تھے۔ 

UP
X
<>