May 9, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 21

وَهَلْ أَتَاكَ نَبَأُ الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ

اور کیا تمہیں اُن مقدمہ والوں کی خبر پہنچی ہے، جب وہ دیوار پر چڑھ کر عبادت گاہ میں گھس آئے تھے؟

آیت ۲۱:   وَہَلْ اَتٰاکَ نَبَؤُا الْخَصْمِ: ’’اور کیا آپ کے پاس خبر آئی ہے جھگڑنے والوں کی؟‘‘

        یہ ایک مقدمہ تھا جو دو دعویداروں نے فیصلے کے لیے حضرت داؤد کے سامنے پیش کیا۔

         اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ : ’’جب وہ دیوار پھلانگ کر محراب میں داخل ہو گئے۔‘‘

        حضرت داؤد  تنہائی میں محو عبادت تھے کہ دو اشخاص اچانک آپؑ کے حجرے میں آ دھمکے۔ 

UP
X
<>