May 8, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 23

إِنَّ هَذَا أَخِي لَهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ نَعْجَةً وَلِيَ نَعْجَةٌ وَاحِدَةٌ فَقَالَ أَكْفِلْنِيهَا وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ

یہ میرا بھائی ہے، اس کے پاس ننانوے دُنبیاں ہیں ، اور میرے پاس ایک ہی دُنبی ہے۔ اب یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کر دو، اور اس نے زورِ بیان سے مجھے دبالیا ہے۔‘‘

آیت ۲۳:   اِنَّ ہٰذَآ اَخِیْ لَہٗ تِسْعٌ وَّتِسْعُوْنَ نَعْجَۃً وَّلِیَ نَعْجَۃٌ وَّاحِدَۃ: ’’یہ میرا بھائی ہے‘ اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میری ایک ہی دنبی ہے۔‘‘

        اگر ہم اس کی توجیہہ تورات کے مطابق کریں تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ مدعی نے کنائے کے انداز میں بات کی۔ وہ دراصل یہ کہنا چاہتا تھا کہ میری ایک ہی بیوی ہے جبکہ میرے مخالف کی ننانوے بیویاں ہیں۔

         فَقَالَ اَکْفِلْنِیْہَا وَعَزَّنِیْ فِی الْخِطَابِ: ’’اب یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کر دو‘ اور گفتگو میں اس نے مجھے دبا لیا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>