May 8, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 26

يَا دَاوُودُ إِنَّا جَعَلْنَاكَ خَلِيفَةً فِي الأَرْضِ فَاحْكُم بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلا تَتَّبِعِ الْهَوَى فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ إِنَّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا نَسُوا يَوْمَ الْحِسَابِ

اے داود ! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنا یا ہے، لہٰذا تم لوگوں کے درمیان برحق فیصلے کرو، اور نفسانی خواہش کے پیچھے نہ چلو، ورنہ وہ تمہیں اﷲ کے راستے سے بھٹکا دے گی۔ یقین رکھو کہ جو لوگ اﷲ کے راستے سے بھٹک جاتے ہیں ، اُن کیلئے سخت عذاب ہے، کیونکہ اُنہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا تھا

آیت ۲۶:   یٰـدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰکَ خَلِیْفَۃً فِی الْاَرْضِ فَاحْکُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِ ’’ (ہم نے کہا:) اے داؤدؑ! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا ہے‘ لہٰذا تم لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلے کرو‘‘

         وَلَا تَتَّبِعِ الْہَوٰی فَیُضِلَّکَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ: ’’اور دیکھو! اپنی خواہش کی پیروی نہ کرناکہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی۔‘‘

         اِنَّ الَّذِیْنَ یَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ لَہُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ: ’’یقینا وہ لوگ جو بھٹک جاتے ہیں اللہ کے راستے سے اُن کے لیے بڑا سخت عذا ب ہے‘ بسبب اس کے کہ وہ بھول گئے حساب کے دن کو۔‘‘

        اگر حساب کا دن یاد رہے اور آخرت کی زندگی کا یقین دل میں موجود ہو تو انسان راہِ راست پر رہتا ہے۔ 

UP
X
<>