April 27, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 3

كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّن قَرْنٍ فَنَادَوْا وَلاتَ حِينَ مَنَاصٍ

اور ان سے پہلے ہم نے کتنی قوموں کو ہلاک کیا، تواُنہوں نے اُس وقت آوازیں دیں جب چھٹکارے کا وقت رہا ہی نہیں تھا

آیت ۳:  کَمْ اَہْلَکْنَا مِنْ قَبْلِہِمْ مِّنْ قَرْنٍ: ’’کتنی ہی قوموں کو ہم نے ان سے پہلے ہلاک کیا ہے‘‘

         فَنَادَوْا وَّلَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ: ’’تو (عذابِ الٰہی کے وقت) وہ لگے چیخنے ِچلانے‘ حالانکہ تب خلاصی کا وقت نہیں رہا تھا۔‘‘

        اللہ تعالیٰ کے قاعدے اور قانون کے مطابق کسی شخص کی موت کے آثار ظاہر ہونے کے بعد اس کے لیے توبہ کا دروازہ بند ہو جاتا ہے۔ اسی طرح جب کسی قوم پر عذاب کے آثار ظاہر ہو جائیں تو اس وقت ان لوگوں کی اجتماعی توبہ انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ اس قانون سے پوری انسانی تاریخ میں صرف قومِ یونس ؑکو استثناء ملا تھا‘ جس کا ذکر سورۂ یونس کی آیت: ۹۸ میں آیا ہے۔ 

UP
X
<>