May 8, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 32

فَقَالَ إِنِّي أَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْرِ عَن ذِكْرِ رَبِّي حَتَّى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ

تو اُنہوں نے کہا : ’’ میں نے اس دولت کی محبت اپنے پروردگار کی یاد ہی کی وجہ سے اختیار کی ہے‘‘ یہاں تک کہ وہ اوٹ میں چھپ گئے

آیت ۳۲:   فَقَالَ اِنِّیْٓ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِکْرِ رَبِّیْ: ’’تو اُس نے کہا کہ میں نے پسند کر لیا مال کی محبت کو اپنے رب کے ذکر کے مقابلے میں !‘‘

        حُبَّ الْخَیْرِ سے مال و دولت یعنی گھوڑوں کی محبت مراد ہے کہ میں گھوڑوں کی محبت میں اس قدر مشغول ہو گیا کہ اپنے رب کے ذکرکو بھول گیا۔ اپنے ربّ کی یاد سے غافل ہو گیا۔

         حَتّٰی تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ : ’’یہاں تک کہ (سورج) چھپ گیا اَوٹ میں۔‘‘

        یہاں پر تَوَارَتْ کے بعد الشَمْس (سورج) کا لفظ گویا محذوف ہے۔ 

UP
X
<>