May 7, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 35

قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لاَّ يَنبَغِي لأَحَدٍ مِّنْ بَعْدِي إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ

کہنے لگے کہ : ’’ میرے پروردگار ! میری بخشش فرمادے، اور مجھے ایسی سلطنت بخش دے جو میرے بعد کسی اور کیلئے مناسب نہ ہو۔ بیشک تیری، اور صرف تیری ہی ذات وہ ہے جو اتنی سخی داتا ہے

آیت ۳۵:   قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَہَبْ لِیْ مُلْکًا لَّا یَنْبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْ بَعْدِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْوَہَّابُ: ’’اُس نے دعا کی :پروردگار!مجھے معاف فرما دے اور مجھے ایسی حکومت عطا فرما جو میرے بعد کسی اور کے لیے سزاوار نہ ہو‘ یقینا تو ہی عطا فرمانے والا ہے۔‘‘ م

        چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپؑ کی یہ دعا قبول فرماتے ہوئے آپؑ کو ِجنوں‘ پرندوں اور ہواؤں پر بھی حکومت عطا فرمائی اور ایسی حکومت آپؑ کے بعد پھر کسی اور کو نصیب نہ ہوئی۔ حضرت سلیمان اور آپؑ کے والد حضرت داؤد  پر اللہ تعالیٰ نے جو خصوصی انعامات اور احسانات فرمائے تھے ان کے بارے میں حضرت سلیمان کے جذباتِ شکر کا اظہار آپؑ کی اس دعا سے بھی ہوتا ہے: (وَقَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِکَ فِیْ عِبَادِکَ الصّٰلِحِیْنَ) (النمل) ’’اور اُس نے دعا کی: پروردگار! مجھے توفیق دے کہ میں شکر ادا کروں تیری اس نعمت کا جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا کی ہے اور یہ کہ میں اچھے اعمال کروں جن سے تو راضی ہو‘ اور مجھے داخل کرنااپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں۔‘‘ 

UP
X
<>