May 7, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 39

هَذَا عَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ

(اور اُن سے کہا تھا کہ :) ’’ یہ ہمار عطیہ ہے، اب تمہیں اختیار ہے کہ احسان کر کے کسی کو کچھ دو، یا اپنے پاس رکھو، تم پر کسی حساب کی ذمہ داری نہیں ہے۔‘‘

آیت ۳۹:   ہٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِکْ بِغَیْرِ حِسَابٍ: ’’یہ ہماری عطا ہے‘ پس تم چاہو تو لوگوں پر احسان کرو یا اپنے پاس روکے رکھو‘ اس پر کوئی حساب نہیں۔‘‘

        ہم نے سلیمانؑ سے کہہ دیا تھا کہ ہم نے جو نعمتیں تمہیں عطا کر رکھی ہیں ان میں سے جو چاہو لوگوں میں تقسیم کرو اور جو چاہو اپنے پاس رکھو۔ نیز جس کو چاہو دو اور جس کو چاہو نہ دو۔ اس معاملے میں آپؑ سے کوئی حساب نہیں لیا جائے گا۔ 

UP
X
<>