May 5, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 41

وَاذْكُرْ عَبْدَنَا أَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الشَّيْطَانُ بِنُصْبٍ وَعَذَابٍ

اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو، جب اُنہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا تھا کہ : ’’ شیطان مجھے دُکھ اور آزار لگا گیا ہے۔‘‘

آیت ۴۱:   وَاذْکُرْ عَبْدَنَآ اَیُّوْبَ   اِذْ نَادٰی رَبَّہٗٓ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّعَذَابٍ: ’’اور ذرا یاد کیجیے ہمارے بندے ایوبؑ کو‘ جبکہ اُس نے پکارا اپنے رب کو کہ مجھے شیطان نے شدید بیماری اور تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے۔‘‘

        حضرت ایوب کی بیماری اور ان کا صبر مشہور ہے۔ آپؑ کسی جلدی مرض میں مبتلا ہو گئے تھے جس کی وجہ سے آپؑ کا سارا جسم گل گیا تھا۔ مال و دولت بھی سب جاتا رہا‘ اعزہ و اقرباء منہ موڑ گئے‘ آل و اولاد میں سے کچھ فوت ہو گئے اور کچھ آپ کو چھوڑ کر چلے گئے۔ آخر کار ایک بیوی ساتھ رہ گئی تھی جو اس بیماری سے اکتانے لگی۔ (واضح رہے کہ شر یا ایذاوغیرہ کو شیطان کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔ یہ مراد نہیں کہ شیطان کو تکلیف پہنچانے کی قدرت حاصل ہے۔ ) آپؑ نے انتہائی کس مپرسی کی حالت میں مذکورہ بالا دعا کی تو جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

UP
X
<>