May 5, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 42

ارْكُضْ بِرِجْلِكَ هَذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَشَرَابٌ

(ہم نے اُن سے کہا :) ’’ اپنا پاؤں زمین پر مارو، لو ! یہ ٹھنڈا پانی ہے نہانے کیلئے بھی، اور پینے کیلئے بھی۔‘‘

آیت ۴۲:   اُرْکُضْ بِرِجْلِکَ ہٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَّشَرَابٌ: ’’ذرا اپنا پاؤں زمین پر مارو‘ یہ (چشمہ جو جاری ہو اہے) ٹھنڈا پانی ہے غسل کے لیے ہے اور پینے کے لیے۔‘‘

         آپؑ کے ایڑی مارنے پر زمین سے ٹھنڈے پانی کا چشمہ اُبل پڑا۔ اس پانی میں اللہ تعالیٰ نے آپؑ کے لیے ایسی شفا رکھ دی کہ اس سے نہانے اور ا س کو پینے سے آپؑ صحت یاب ہو گئے۔ ممکن ہے اس پانی میں گندھک کے اثرات ہوں۔ ایسے چشمے بعض مقامات پر آج بھی دیکھنے میں آتے ہیں جن میں نہانے سے جلدی امراض کے مریض شفایاب ہو جاتے ہیں۔ 

UP
X
<>