May 5, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 43

وَوَهَبْنَا لَهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَذِكْرَى لأُوْلِي الأَلْبَابِ

اور (اس طرح) ہم نے اُنہیں اُن کے گھر والے بھی عطا کر دیئے، اور اُن کے ساتھ اُتنے ہی اور بھی، تاکہ اُن پر ہماری رحمت ہو، اور عقل والوں کیلئے ایک یادگار نصیحت

آیت ۴۳:   وَوَہَبْنَا لَہٗٓ اَہْلَہٗ وَمِثْلَہُمْ مَّعَہُم ’’اور ہم نے اسے اُس کے اہل و عیال بھی عطا کر دیے اور ان کے ساتھ ویسے ہی (اہل وعیال) مزید بھی دیے‘‘

        یعنی آپؑ کے اہل و عیال آپؑ کے پاس واپس آ گئے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو مزید اولاد سے بھی نوازا۔

         رَحْمَۃً مِّنَّا وَذِکْرٰی لِاُولِی الْاَلْبَابِ: ’’یہ سب ہماری طرف سے رحمت کا مظہر تھا‘ اور یاددہانی تھی ہوش مند لوگوں کے لیے۔‘‘ 

UP
X
<>