May 2, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 74

إِلاَّ إِبْلِيسَ اسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنْ الْكَافِرِينَ

البتہ اِبلیس نے نہ کیا، اُس نے تکبر سے کام لیا، اور کافروں میں شامل ہوگیا

آیت ۷۴:   اِلَّآ اِبْلِیْسَ اِسْتَکْبَرَ وَکَانَ مِنَ الْکٰفِرِیْنَ : ’’سوائے ابلیس کے‘ اُس نے تکبر کیا اور وہ کافروں میں سے ہو گیا۔‘‘

        اس کا دوسرا مفہوم یہ بھی ہے کہ وہ کافروں میں سے تھا۔ کفر اور تکبر اس کے اندر پہلے سے موجود تھا جو اس موقع پر کھل کر سامنے آ گیا۔ جیسے غزوۂ احزاب کے موقع پر بہت سے منافقین کا نفاق واضح ہو کر ان کی زبانوں پر آگیا تھا۔ 

UP
X
<>