May 2, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 76

قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ

کہنے لگا : ’’ میں اس (آدم) سے بہتر ہوں ۔ تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے، اور اُس کو گارے سے پیدا کیا ہے۔‘‘

آیت ۷۶:   قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْہُ: ’’اس نے کہا :میں اس سے بہتر ہوں!‘‘

        اُس نے کہا: ہاں! یہ بات صحیح ہے کہ میں اس سے بہتر اور بر تر ہوں۔ دراصل شیطان کا یہ دعویٰ اس کے مشاہدے کی بنیاد پر تھا۔ اس کے پیش نظر صرف حضرت آدم ؑکا جسد ِخاکی تھا۔ اس کے اندر پھونکی گئی روح کا اسے علم نہیں تھا۔ چنانچہ اس کا یہ دعویٰ کہ ’’میں اس خاکی وجود سے بہتر ہوں‘‘ اُس کے مشاہدے کے اعتبار سے کچھ ایسا غلط بھی نہیں تھا۔

         خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّخَلَقْتَہٗ مِنْ طِیْنٍ : ’’مجھے بنایا تو نے آگ سے اور اس کو بنایا مٹی سے!‘‘ 

UP
X
<>