May 4, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 16

لَهُم مِّن فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِن تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ ذَلِكَ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهِ عِبَادَهُ يَا عِبَادِ فَاتَّقُونِ 

ایسے لوگوں کیلئے اُن کے اُوپر بھی آگ کے بادل ہیں ، اور اُن کے نیچے بھی ویسے ہی بادل۔ یہ وہی چیز ہے جس سے اﷲ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ لہٰذا اے میرے بندو ! میرا خوف دل میں رکھو

آیت ۱۶:  لَہُمْ مِّنْ فَوْقِہِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِنْ تَحْتِہِمْ ظُلَلٌ:  ’’اُن کے لیے ان کے اوپر سے بھی آگ کے بادل ہوں  گے تہہ بر تہہ اور نیچے سے بھی آگ کے بھبکے ہوں  گے تہہ بر تہہ۔ ‘‘

        ذٰلِکَ یُخَوِّفُ اللّٰہُ بِہٖ عِبَادَہٗ:  ’’یہ وہ شے ہے جس سے اللہ ڈراتا ہے اپنے بندوں  کو۔ ‘‘

        یٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِ:  ’’اے میرے بندو! پس تم مجھ سے ڈرو۔ ‘‘

        میری ان وعیدوں  سے ڈر کر تم اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچانے کی کوشش کرو۔ 

UP
X
<>