May 8, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 28

قُرآنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ

یہ عربی قرآن جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں ! تاکہ لوگ تقویٰ اختیار کریں

آیت ۲۸:  قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّہُمْ یَتَّقُوْنَ:  ’’(ہم نے اسے بنا دیا ہے)  قرآنِ عربی، اس میں  کوئی کجی نہیں  ہے ، شاید کہ وہ تقویٰ کی روش اختیار کریں ۔ ‘‘

        ہم نے اس قرآن کو فصیح و بلیغ عربی میں  اتارا ہے۔ اس کی زبان بہت سادہ اور سلیس ہے۔ اس حوالے سے سورۃ القمر میں  یہ آیت چار مرتبہ دہرائی گئی ہے (وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ)  ’’اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان بنا دیا ہے ، تو ہے کوئی اس سے نصیحت حاصل کرنے والا؟‘‘

UP
X
<>