May 4, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 33

وَالَّذِي جَاء بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ أُوْلَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ

اور جو لوگ سچی بات لے کر آئیں ، اور خود بھی اُسے سچ مانیں وہ ہیں جو متقی ہیں

آیت ۳۳:  وَالَّذِیْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِہٖٓ:  ’’اور وہ شخص جو سچائی لے کر آیا اور وہ جس نے اس کی تصدیق کی‘‘

        گزشتہ آیت کی طرح یہاں  بھی دونوں  احتمالات موجود ہیں ۔ یعنی یہ الگ الگ دو کردار بھی ہو سکتے ہیں  اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ دونوں  خوبیاں  کسی ایک ہی شخص میں پائی جائیں  کہ وہ راست باز بھی ہے اور حق کی تصدیق کرنے والابھی۔ لیکن اس آیت کے بارے میں  عام رائے یہ ہے کہ یہاں  وَالَّذِیْ جَآءَ بِالصِّدْقِ سے مراد محمد ٌ رسول اللہ  ہیں  جو اللہ کی طرف سے حق اور سچائی لے کر آئے ہیں  اور وَصَدَّقَ بِہٖٓ سے مراد حضرت ابوبکر صدیق ہیں  جنہوں  نے اس سچائی کی بلا حیل و حجت تصدیق کی۔

        اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُتَّقُوْنَ :  ’’یہی لوگ ہیں  کہ جو متقی ہیں ۔ ‘‘

UP
X
<>