May 4, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 39

قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

کہہ دو کہ : ’’ اے میری قوم کے لوگو ! تم اپنے طریقے پر عمل کئے جاؤ، میں (اپنے طریقے پر) عمل کر رہا ہوں ، پھر عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا

آیت ۳۹:  قُلْ یٰـقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰی مَکَانَتِکُمْ:  ’’ آپ کہیے کہ اے میری قوم کے لوگو! تم اپنی جگہ پر جو کر سکتے ہو کر لو‘‘

        تم لوگ اپنی پوری قوت مجتمع کر لو اور پھر میرے خلاف جو تدبیریں  بروئے کار لا سکتے ہو، جو سازشیں  کر سکتے ہو اور جو اقدام کر سکتے ہو کر گزرو!

        اِنِّیْ عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ:  ’’میں  بھی اپنی سی محنت کر رہا ہوں ، پس عنقریب تمہیں  معلوم ہو جائے گا۔ ‘‘

UP
X
<>