April 27, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 4

لَوْ أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا لاَّصْطَفَى مِمَّا يَخْلُقُ مَا يَشَاء سُبْحَانَهُ هُوَ اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ

اگر اﷲ یہ چاہتا کہ کسی کو اولاد بنائے تو وہ اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا منتخب کرلیتا، (لیکن) وہ پاک ہے (اس بات سے کہ اُس کو کوئی اولاد ہو) وہ تو اﷲ ہے، ایک، اور ز بردست اِقتدار کا مالک !

آیت ۴:  لَوْ اَرَادَ اللّٰہُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰی مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ:  ’’اگر اللہ کا واقعی ارادہ ہوتا کہ کسی کو اولاد بنائے تو وہ چن لیتا اپنی مخلوق میں  سے جسے چاہتا ‘‘

        اللہ کی نہ تو کوئی اولاد ہے اور نہ ہی اس کے ہاں  اولاد کا کوئی تصور ہے۔ وہ اکیلا خالق ہے اور باقی ہر چیز اس کی مخلوق ہے، فرشتے بھی اُس کی مخلوق ہیں ۔ اسے کسی کو بیٹا یا بیٹی بنانے کی کوئی ضرورت یا حاجت نہیں  ہے۔

        سُبْحٰنَہٗ ہُوَ اللّٰہُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ:  ’’وہ پاک ہے۔ وہ اللہ ہے اکیلا اور (کل کائنات پر)  چھایا ہوا۔ ‘‘

        کل کائنات اور تمام مخلوقات پر اُس کی حکومت قائم ہے۔ وہ سب پر قابو رکھنے والا اور غالب ہے۔ 

UP
X
<>