May 5, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 41

إِنَّا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ فَمَنِ اهْتَدَى فَلِنَفْسِهِ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ

(اے پیغمبر !) ہم نے لوگوں کے فائدے کیلئے تم پر یہ کتاب برحق نازل کی ہے۔ اب جو شخص راہِ راست پر آجائے گا، وہ اپنی ہی بھلائی کیلئے آئے گا، اور جو گمراہی اختیار کرے گا، وہ اپنی گمراہی سے اپنا ہی نقصان کرے گا، اور تم اُس کے ذمہ دار نہیں ہو

آیت ۴۱:  اِنَّآ اَنْزَلْنَا عَلَیْکَ الْکِتٰبَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ:  ’’(اے نبی!)  ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کر دی ہے لوگوں  کے لیے حق کے ساتھ۔ ‘‘

        فَمَنِ اہْتَدٰی فَلِنَفْسِہٖ:  ’’تو جو کوئی ہدایت کا راستہ اختیار کرتا ہے وہ اپنے ہی بھلے کے لیے کرتا ہے۔ ‘‘

        وَمَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْہَا:  ’’اور جو کوئی گمراہی اختیار کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر آئے گا۔ ‘‘

        وَمَآ اَنْتَ عَلَیْہِمْ بِوَکِیْلٍ:  ’’اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں  ہیں ۔ ‘‘

        آپ ان لوگوں  کے انجام کے بارے میں  جواب دہ نہیں  ہیں ۔ آپؐ کی ذمہ داری ان تک اللہ کا پیغام پہنچانے کی حد تک ہے اور قیامت کے دن اسی کے بارے میں  آپؐ سے پوچھا جائے گا۔ 

UP
X
<>