May 5, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 43

أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ شُفَعَاء قُلْ أَوَلَوْ كَانُوا لا يَمْلِكُونَ شَيْئًا وَلا يَعْقِلُونَ

بھلا کیا ان لوگوں نے اﷲ (کی اجازت) کے بغیر کچھ سفارشی گھڑ رکھے ہیں؟ (ان سے) کہو کہ : ’’ چاہے یہ نہ کوئی اختیار رکھتے ہوں ، نہ کچھ سمجھتے ہوں (پھر بھی تم اُنہیں سفارشی مانتے رہو گے؟)‘‘

آیت ۴۳:  اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ شُفَعَآء: ’’کیا انہوں نے اللہ کے سوا کوئی سفارشی بنا رکھے ہیں ؟‘‘

        قُلْ اَوَلَوْ کَانُوْا لَا یَمْلِکُوْنَ شَیْئًا وَّلَا یَعْقِلُوْنَ: ’’(اے نبی!) آپ ان سے کہیے اگرچہ انہیں سرے سے کوئی اختیار ہی نہ ہو اور نہ ہی انہیں کچھ سمجھ ہو(پھر بھی وہ تمہاری شفاعت کریں گے)؟‘‘

UP
X
<>