May 5, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 44

قُل لِّلَّهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيعًا لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

کہو کہ : ’’ سفارش تو ساری کی ساری اﷲ ہی کے اختیار میں ہے۔ اُسی کے قبضے میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے، پھر اُسی کی طرف تمہیں لوٹایا جائے گا۔‘‘

آیت ۴۴:  قُلْ لِّلّٰہِ الشَّفَاعَۃُ جَمِیْعًا: ’’آپؐ کہیے کہ شفاعت کل کی کل اللہ کے اختیار میں ہے۔‘‘

        قیامت کے دن جو کوئی بھی کسی کی شفاعت کرے گا تو وہ اللہ کی اجازت سے ہی کرے گا، اور پھر کسی شفاعت کا قبول کرنا یا نہ کرنا بھی اسی کے اختیار میں ہے۔ کسی کی مجال نہیں کہ وہ اپنی مرضی سے کوئی بات اللہ سے منوا لے۔

        لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ثُمَّ اِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ: ’’آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اُسی کے لیے ہے۔ پھر تم اسی کی طرف لوٹا دیے جاؤ گے۔‘‘

UP
X
<>