May 5, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 50

قَدْ قَالَهَا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَمَا أَغْنَى عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ

یہی بات ان سے پہلے (کچھ) لوگوں نے بھی کہی تھی، نتیجہ یہ ہوا کہ جو کچھ وہ کماتے تھے، وہ اُن کے کام نہیں آیا

آیت ۵۰:  قَدْ قَالَہَا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ: ’’ان سے پہلوں نے بھی یہی بات کہی تھی‘‘

        مثلاً قارون بھی ایسے ہی دعوے کیا کرتا تھا۔

        فَمَآ اَغْنٰی عَنْہُمْ مَّا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ: ’’تو جو کچھ بھی انہوں نے کمائی کی تھی وہ ان کے کسی کام نہ آ سکی۔‘‘

         جب اللہ تعالیٰ نے قارون کو اس کے محل سمیت زمین میں دھنسا دیا تو اپنی اس دولت کے بل پر وہ اللہ کے عذاب سے بچ نہ پایا۔ 

UP
X
<>