May 5, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 51

فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَؤُلاء سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ

اور اُنہوں نے جو کمائی کی تھی، اُس کی برائیاں اُنہی پر آپڑیں ، اور اِن (عرب کے) لوگوں میں سے جنہوں نے ظلم کا اِرتکاب کیا ہے، ان کی کمائی بُرائیاں بھی عنقریب ان پر آپڑیں گی، اور یہ (اﷲ کو) عاجز نہیں کر سکتے

آیت ۵۱:  فَاَصَابَہُمْ سَیِّاٰتُ مَا کَسَبُوْا: ’’پس انہیں اس کے بد نتائج پہنچ گئے جو وہ کماتے تھے۔‘‘

        وَالَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ ہٰٓؤلَآءِ: ’’اور اِن میں سے بھی جو لوگ ظلم (شرک) کی روش اختیار کریں گے‘‘

        سَیُصِیْبُہُمْ سَیِّاٰتُ مَا کَسَبُوْا وَمَا ہُمْ بِمُعْجِزِیْنَ: ’’ان کو پہنچ کر رہیں گے ان کے کرتوتوں کے برے نتائج، اور وہ (اللہ کو) عاجز کر دینے والے نہیں ہیں ۔‘‘

UP
X
<>