May 5, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 52

أَوَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاء وَيَقْدِرُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

اور کیا انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ اﷲ جس کیلئے چاہتا ہے، رزق میں وسعت کر دیتا ہے، اور وہی تنگی بھی کر دیتا ہے؟ یقینا اس میں اُن لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو ایمان لاتے ہیں

آیت ۵۱:  فَاَصَابَہُمْ سَیِّاٰتُ مَا کَسَبُوْا: ’’پس انہیں اس کے بد نتائج پہنچ گئے جو وہ کماتے تھے۔‘‘

        وَالَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ ہٰٓؤلَآءِ: ’’اور اِن میں سے بھی جو لوگ ظلم (شرک) کی روش اختیار کریں گے‘‘

        سَیُصِیْبُہُمْ سَیِّاٰتُ مَا کَسَبُوْا وَمَا ہُمْ بِمُعْجِزِیْنَ: ’’ان کو پہنچ کر رہیں گے ان کے کرتوتوں کے برے نتائج، اور وہ (اللہ کو) عاجز کر دینے والے نہیں ہیں ۔‘‘

آیت ۵۲:  اَوَلَمْ یَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَیَقْدِرُ: ’’کیا یہ جانتے نہیں کہ اللہ ہی ہے جو کشادہ کر دیتا ہے رزق کو جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ کر دیتا ہے (جس کے لیے چاہتا ہے) ۔‘‘

        اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ: ’’یقینا اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ماننے والے ہیں ۔‘‘

UP
X
<>