May 5, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 63

لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ أُوْلَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

سارے آسمانوں اور زمین کی کنجیان اُسی کے پاس ہیں ، اور جنہوں نے اﷲ کی آیتوں کا انکار کیا ہے، گھاٹے میں رہنے والے وہی ہیں

آیت ۶۳:  لَہٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ: ’’ اُسی کے لیے ہیں تمام کنجیاں آسمانوں کی اور زمین کی۔‘‘

        وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ: ’’اور جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا وہی ہیں گھاٹے میں رہنے والے۔‘‘

        اب اس سورت کے آخری دو رکوع ہمارے زیر مطالعہ ہوں گے۔ یہ دونوں رکوع اس لحاظ سے بہت اہم ہیں کہ ان میں توحید فی العبادت کا مضمون بہت ُپر جلال انداز میں بیان ہوا ہے۔ 

UP
X
<>