April 27, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 10

 إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا 

یقین رکھو کہ جو لوگ یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں ، وہ اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں ، اور انہیں جلد ہی ایک دہکتی آگ میں داخل ہونا ہوگا

 آیت 10:    اِنَّ الَّذِیْنَ یَاْکُلُوْنَ اَمْوَالَ الْیَتٰمٰی ظُلْمًا: ’’یقینا وہ لوگ جو یتیموں کا مال ہڑپ کرتے ہیں ناحق‘‘

             اِنَّمَا یَاْکُلُوْنَ فِیْ بُطُونِہِمْ نَارًا:  ’’وہ تو اپنے پیٹوں میں آگ ہی بھر رہیہیں۔‘‘

             وَسَیَصْلَوْنَ سَعِیْرًا:  ’’اور وہ عنقریب بھڑکتی آگ میں داخل ہوں گے۔‘‘

            اندر کی آگ تو وہ خود اپنے پیٹوں میں ڈال رہے ہیں اور وہ خود بھی سموچے دوزخ کی بھڑکتی آگ میں ڈال دیے جائیں گے۔  گویا ایک آگ ان کے اندر ہو گی اور ایک وسیع و عریض آگ ان کے باہر ہو گی۔ یہ دس آیتیں بڑی جامع ہیں‘ جن میں اس معاشرے کے پسماندہ طبقات میں سے ایک ایک کا خیال کر کے نہایت باریک بینی اور حکمت کے ساتھ احکام دیے گئے ہیں۔

UP
X
<>