May 19, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 112

وَمَن يَكْسِبْ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا 

اور اگر کوئی شخص کسی غلطی یا گناہ کا مرتکب ہو، پھر اس کا الزام کسی بے گناہ کے ذمے لگا دے، تو وہ بڑا بھاری بہتان اور کھلا گناہ اپنے اُوپر لاد لیتا ہے

آیت 112:  وَمَنْ یَّــکْسِبْ خَطِیْٓـــئَۃً اَوْ اِثْمًا ثُمَّ یَرْمِ بِہ بَرِیْٓـــئًا: ’’اور جو کوئی کسی غلطی یا گناہ کا ارتکاب کرتا ہے‘  پھر اس کا الزام کسی بے گناہ پر لگا دیتا ہے‘‘

             فَقَدِ احْتَمَلَ بُہْتَانًا وَّاِثْمًا مُّبِیْنًا: ’’تو اس نے اپنے سر ایک بہت بڑا بہتان اور بہت صریح گناہ کا بوجھ لے لیا۔‘‘

            کسی نے کوئی گناہ کمایا‘ کوئی خطا کی‘ کوئی غلطی کی‘ کوئی جرم کیا‘ پھر اس کی تہمت کسی بے قصور شخص پرلگا دی تو بہت بڑے بہتان اور کھلم کھلا گناہ کا بار سمیٹ لیا۔ مذکورہ معاملے میں یہودی تو بے قصور تھا‘ جو لوگ اس کو سزا دلوانے کے لیے تُل گئے تو ان کا یہ فعل «یَرْمِ بِہ بَرِیْٓئًا» کے زُمرے میں آ گیا۔ کسی بے گناہ پر اس طرح کا بہتان لگانا اللہ کے نزدیک بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ 

UP
X
<>