May 19, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 116

اِنَّ اللّٰهَ لَا يَغْفِرُ اَنْ يُّشْرَكَ بِه وَيَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ ۭوَمَنْ يُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا

بیشک اﷲ اس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے، اور اس سے کمتر ہر گناہ کی جس کیلئے چاہتا ہے بخشش کر دیتا ہے۔ اور جو شخص اﷲ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے، وہ راہِ راست سے بھٹک کر بہت دُور جاگرتا ہے

ٓیت 116:    اِنَّ اللّٰہَ لاَ یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہ وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآءُ:  ’’اللہ  ہرگز نہیں بخشے گا اس بات کو کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے‘  اور بخش دے گا اس کے سوا جس کے لیے چاہے گا۔‘‘

            گویا یہ بھی کوئی فری لائسنس نہیں ہے۔ یاد رہے کہ یہ آیت اس سورہ مبارکہ میں دوسری بار آ رہی ہے۔

             وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ ضَلَّ ضَللٰاًم بَعِیْدًا: ’’اور جو شرک کرتا ہے اللہ کے ساتھ وہ تو پھر گمراہ ہو گیا اور گمراہی میں بھی بہت دور نکل گیا۔‘‘

UP
X
<>