May 19, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 117

إِن يَدْعُونَ مِن دُونِهِ إِلاَّ إِنَاثًا وَإِن يَدْعُونَ إِلاَّ شَيْطَانًا مَّرِيدًا 

اﷲ کو چھوڑ کر جن سے یہ دعائیں مانگ رہے ہیں وہ صرف چند زنانیاں ہیں ، اور جس کو یہ پکاررہے ہیں وہ اُس سرکش شیطان کے سوا کوئی نہیں

آیت 117:    اِنْ یَّدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہ اِلَّآ اِنٰــثًا وَاِنْ یَّدْعُوْنَ اِلاَّ شَیْطٰنًا مَّرِیْدًا: ’’نہیں پکار تے یہ لوگ اللہ کے سوا مگر دیویوں کو‘ اور وہ نہیں پکارتے کسی کو سوائے سرکش شیطان کے۔‘‘

            ُیہاں پہلی مرتبہ مشرکین ِمکہ کی بات بھی ہو رہی ہے۔ مشرکین مکہ نے اپنی دیویوں کے مؤنث نام رکھے ہوئے تھے‘ جیسے لات‘ منات‘ عزی وغیرہ۔ لیکن اصل میں نہ لات کا کوئی وجود ہے اور نہ ہی منات کی کچھ حقیقت ہے۔ البتہ شیطان ضرور موجود ہے جو ان کی پکار سن رہا ہے۔  

UP
X
<>