May 19, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 118

لَّعَنَهُ اللَّهُ وَقَالَ لأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا

جس پر اﷲ نے پھٹکار ڈال رکھی ہے، اور اس نے (اﷲ سے) یہ کہہ رکھا ہے کہ ’’ میں تیرے بندوں سے ایک طے شدہ حصہ لے کر رہوں گا

ٓیت 118:    لَّـعَنَہُ اللّٰہُ: ’’اللہ نے اُس پر لعنت فرما دی ہے۔‘‘

             وَقَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِکَ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًا: ’’ اور اُس نے کہا (اے اللہ) میں تیرے بندوں میں سے ایک مقرر حصہ تو لے کر ہی چھوڑوں گا۔‘‘

             ان لوگوں کو میں اپنے ساتھ جہنم میں پہنچا کر رہوں گا۔ گویا:    ع

         ’’ہم تو ڈوبے ہیں صنم‘ تم کو بھی لے ڈوبیں گے!‘‘ 

UP
X
<>