May 18, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 124

وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُوْلَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلاَ يُظْلَمُونَ نَقِيرًا 

اور جو شخص نیک کام کرے گا، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ مومن ہو، تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے، اور کھجور کی گٹھلی کے شگاف برابر بھی ان پر ظلم نہیں ہوگا

آیت 124:    وَمَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنْ ذَکَرٍ اَوْ اُنْثٰی وَہُوَ مُؤْمِنٌ: ’’اور جو کوئی نیک عمل کرے گا‘ خواہ وہ َمرد ہو یا عورت اور ہو وہ صاحب ِایمان‘‘

             فَاُولٰٓئِکَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّـۃَ وَلاَ یُظْلَمُوْنَ نَقِیْرًا: ’’تو یہ وہ لوگ ہیں جو جنت میں داخل ہوں گے اور ان کی تل ِکے برابر بھی کوئی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔‘‘

UP
X
<>