May 18, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 125

وَمَنْ أَحْسَنُ دِينًا مِّمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لله وَهُوَ مُحْسِنٌ واتَّبَعَ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً

اور اس سے بہتر کس کا دین ہو گا جس نے اپنے چہرے (سمیت سارے وجود) کو اﷲ کے آگے جھکا دیا ہو، جبکہ وہ نیکی کا خوگر بھی ہو، اورجس نے سیدھے سچے ابراہیم کے دین کی پیروی کی ہو۔ اور (یہ معلوم ہی ہے کہ) اﷲ نے ابراہیم کو اپنا خاص دوست بنا لیا تھا

آیت 125:  وَمَنْ اَحْسَنُ دِیْنًا مِّمَّنْ اَسْلَمَ وَجْہَہ لِلّٰہِ وَہُوَ مُحْسِنٌ: ’’اور اُس سے بہتر دین کس کا ہو گا جس نے اپنا چہرہ (سر) اللہ  کے سامنے جھکا دیا‘ اور (اس کے بعد) احسان (کے درجے) تک پہنچ گیا‘‘

            اللہ کی بندگی میں خوبصورتی لا کر‘ خلوص اور للہیت کے ساتھ‘ پورے دین کا اتباع کر کے‘  تفریق بین الدّین سے بچ کر اور (total submission) کے ذریعے سے اُس نے احسان کے درجے تک رسائی حاصل کر لی۔   ِ  ّ

             وَّاتَّـبَعَ مِلَّۃَ اِبْرٰہِیْمَ حَنِیْفًا: ’’اور اُس نے پیروی کی دین ِابراہیم  کی یکسو ہو کر (یا پیروی کی اُس ابراہیم   کے دین کی‘ جو یکسو تھا)۔‘‘

             وَاتَّخَذَ اللّٰہُ اِبْرٰہِیْمَ خَلِیْلاً:’’ اور اللہ نے تو ابراہیم کو اپنا دوست بنا لیا تھا۔‘‘

UP
X
<>