May 18, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 132

وَلِلّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلاً 

اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اﷲ ہی کا ہے، اور کام بنانے کیلئے اﷲ ہی کافی ہے

آیت 132:     وَلِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ وَکَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیْلاً: ’’اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ اللہ ہی کا ہے‘ اور اللہ کافی ہے کارساز ہو نے کے اعتبار سے۔‘‘

            اگر میاں بیوی میں واقعی نباہ نہیں ہو رہا تو بے شک وہ علیحدگی اختیارکر لیں‘ دونوں کا کارساز اللہ ہے۔ عورت بھی یہ سمجھے کہ میرا شوہر مجھ پر جو ظلم کر رہا ہے اور میرے ساتھ انصاف نہیں کر رہا ہے‘ اس صورت میں اگر میں اس سے تعلق منقطع کر لوں گی تو اللہ کار ساز ہے‘  وہ میرے لیے کوئی راستہ پیدا کر دے گا۔ اور اسی طرح کی سوچ مرد کی بھی ہونی چاہیے۔ اس کے برعکس یہ سوچ انتہائی احمقانہ اور خلافِ شریعت ہے کہ ہر صورت میں عورت سے نباہ کرنا ہے‘ چاہے اللہ سے بغاوت ہی کیوں نہ ہو جائے۔ لہٰذا ہر چیز کو اُس کے مقام پر رکھنا چاہیے۔

UP
X
<>