May 18, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 133

إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ وَيَأْتِ بِآخَرِينَ وَكَانَ اللَّهُ عَلَى ذَلِكَ قَدِيرًا

اگر وہ چاہے تو اے لوگو ! تم سب کو (دُنیا سے) لے جائے اور دوسروں کو (تمہاری جگہ یہاں ) لے آئے۔ اﷲ اس بات کی پوری قدرت رکھتا ہے

آیت  133:   اِنْ یَّشَاْ یُذْہِبْـکُمْ اَیُّہَا النَّاسُ وَیَاْتِ بِاٰخَرِیْنَ: ’’اے لوگو! وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے اور دوسرے لوگوں کو لے آئے۔‘‘

            اللہ کے مقابلے میں تمہاری کوئی حیثیت نہیں۔ اس کے سامنے تم سب نفس ِواحد کی طرح ہو‘ جب چاہے اللہ تعالیٰ سب کو نسیاً منسیاً کر دے اور نئے لوگوں کو پیدا کر دے۔

             وَکَانَ اللّٰہُ عَلٰی ذٰلِکَ قَدِیْرًا: ’’اور یقیناً اللہ تعالیٰ اس پر قادر ہے۔‘‘

UP
X
<>