May 4, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 152

وَالَّذِينَ آمَنُواْ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُواْ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ أُوْلَئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

اور جو لوگ اﷲ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائیں ، اور ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہ کریں تو اﷲ ایسے لوگوں کو ان کے اجر عطا کرے گا، اور اﷲ بہت معاف کرنے والا، بڑا مہربان ہے

آیت 152:    وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰہِ وَرُسُلِہ وَلَمْ یُفَرِّقُوْا بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْہُمْ:  ’’اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اللہ اور اس کے رسولوں پراور انہوں نے ان میں سے کسی کے مابین کوئی تفریق نہیں کی‘‘   ُ 

            نہ اللہ کو رسول سے جدا کیا اور نہ رسول کو رسول سے جدا کیا۔ اور وہ کہتے ہیں کہ ہم سب کو مانتے ہیں:  «لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِہ» (البقرہ : 285) ۔ ہم اُن رسولوں کو بھی مانتے ہیں جن کے نام قرآن مجید میں آ گئے ہیں‘اور یہ بھی مانتے ہیں کہ ان کے علاوہ بھی اللہ کی طرف سے بے شمار نبی اور رسول آئے ہیں۔

             اُولٰٓئِکَ سَوْفَ یُؤْتِیْہِمْ اُجُوْرَہُمْ وَکَانَ اللّٰہُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا: ’’یہ وہ لوگ ہیں کہ جنہیں اللہ ان کے اجر عطا فرمائے گا‘ اور اللہ تعالیٰ غفور اور رحیم ہے۔‘‘

UP
X
<>