May 4, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 156

وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيمًا 

اور اس لئے کہ اُنہوں نے کفر کا راستہ اخیتار کیا، اور مریم پر بڑے بھاری بہتان کی بات کہی

آیت 156:    وَّبِکُفْرِہِمْ وَقَوْلِہِمْ عَلٰی مَرْیَمَ بُہْتَانًا عَظِیْمًا: ’’اور بسبب ان کے کفر کے اور اُن باتوں کے جو انہوں نے مریم کے خلاف کیں ایک بہت بڑے بہتان کے طور پر۔‘‘

            حضرت مریم سلامٌ علیہا پر یہودیوں نے بہتان لگایا کہ انہوں نے (معاذ اللہ) زنا کیا ہے اور مسیح  دراصل یوسف نجار کا بیٹا ہے۔ ان کی روایات کے مطابق یوسف نجار کے ساتھ حضرت مریم کی نسبت ہو چکی تھی‘ لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ ان کے مابین تعلق قائم ہو گیا‘ جس کے نتیجے میں یہ بیٹا پیدا ہو گیا۔ اس طرح انہوں نے حضرت مسیح  کو ولد الزنا قرار دیا۔ یہ ہے وہ اتنی بڑی بات جو یہودی کہتے ہیں اور آج بھی اس گمراہ کن نظریے پر مبنی ’’Son of Man‘‘ جیسی فلمیں بنا کر امریکہ میں چلاتے ہیں‘ جن میں عیسائیوں کو بتایا جاتا ہے کہ جس مسیح کو تم لوگ  Son of God کہتے ہو وہ حقیقت میں son of man ہے۔

UP
X
<>