May 6, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 42

يَوْمَئِذٍ يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُواْ وَعَصَوُاْ الرَّسُولَ لَوْ تُسَوَّى بِهِمُ الأَرْضُ وَلاَ يَكْتُمُونَ اللَّهَ حَدِيثًا 

جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا ہے اور رسول کے ساتھ نافرمانی کا رویہ اختیار کیا ہے، اُس دن وہ یہ تمنا کریں گے کہ کاش انہیں زمین (میں دھنسا کر اُس) کے برابر کر دیا جائے، اور وہ اﷲ سے کوئی بات چھپا نہیں سکیں گے

 آیت 42:   یَوْمَئِذٍ یَّوَدُّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَعَصَوُا الرَّسُوْلَ لَوْ تُسَوّٰی بِہِمُ الْاَرْضُ: ’’اُس دن تمنا کریں گے وہ لوگ جنہوںنے کفرکیا تھا اور رسول کی نافرمانی کی تھی کہ کاش ان کے سمیت زمین برابرکردی جائے۔‘‘

            یعنی کسی طرح زمین پھٹ جائے اور ہم اس میں دفن ہو جائیں‘ ہمیں نسیاً منسیّا کر دیا جائے۔

             وَلاَ یَکْتُمُوْنَ اللّٰہَ حَدِیْثًا:’’اور وہ اللہ سے کوئی بات بھی چھپا نہیں سکیں گے۔‘‘ 

UP
X
<>