May 2, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 61

 وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْاْ إِلَى مَا أَنزَلَ اللَّهُ وَإِلَى الرَّسُولِ رَأَيْتَ الْمُنَافِقِينَ يَصُدُّونَ عَنكَ صُدُودًا

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس حکم کی طرف جو اﷲ نے اُتا را ہے اور آؤ رسول کی طرف، تو تم ان منافقوں کو دیکھو گے کہ وہ تم سے پوری طرح منہ موڑ بیٹھتے ہیں

 آیت 61:  وَاِذَا قِیْلَ لَہُمْ تَـعَالَــوْا اِلٰی مَــآ اَنْزَلَ اللّٰہُ وَاِلَی الرَّسُوْلِ: ’’اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اُس چیز کی طرف جو اللہ نے نازل فرمائی ہے اور آؤ رسول کی طرف‘‘

            اپنے مقدمات کے فیصلے اللہ کے رسول  سے کراؤ۔

             رَاَیْتَ الْمُنٰفِقِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْکَ صُدُوْدًا: ’’ تو (اے نبی!) آپ دیکھتے ہیں کہ یہ منافق آپ کے پاس آنے سے کنی کتراتے ہیں۔‘‘

            صَدَّ یَصُدُّ کے بارے میں عرض کر چکا ہوں کہ یہ رُکنے کے معنی میں بھی آتا ہے اور روکنے کے معنی میں بھی۔

UP
X
<>