May 5, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 16

يَوْمَ هُم بَارِزُونَ لا يَخْفَى عَلَى اللَّهِ مِنْهُمْ شَيْءٌ لِّمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ

جس دن وہ سب کُھل کر سامنے آجائیں گے، اﷲ سے اُن کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہوگی۔ (کہا جائے گا :) ’’ کس کی بادشاہی ہے آج؟‘‘ (جواب ایک ہی ہوگا کہ :) ’’ صرف اﷲ کی جو واحد و قہار ہے۔‘‘

آیت ۱۶:  یَوْمَ ہُمْ بٰـرِزُوْنَ لَا یَخْفٰی عَلَی اللّٰہِ مِنْہُمْ شَیْئٌ:  ’’جس روز یہ سامنے نکل کھڑے ہوں گے‘ ان کی کوئی چیز بھی اللہ سے مخفی نہیں ہو گی۔‘‘

         لِمَنِ الْمُلْکُ الْیَوْمَ:  ’’(اُس روز پوچھاجائے گا:) کس کے لیے ہے بادشاہی آج کے دن؟

         لِلّٰہِ الْوَاحِدِ الْقَہَّار:  ’’(جواب ملے گا:) اکیلے اللہ کے لیے ہے جو تمام کائنات پر چھایا ہوا ہے۔‘‘

UP
X
<>