May 5, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 18

وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِينَ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلا شَفِيعٍ يُطَاعُ 

(اے پیغمبر !) ان لوگوں کو ایک ایسی مصیبت کے دن سے ڈراؤ جو قریب آنے والی ہے، جب لوگوں کے کلیجے گھٹ گھٹ کر منہ کو آجائیں گے، ظالموں کا نہ کوئی دوست ہوگا، اور نہ کوئی ایسا سفارشی جس کی بات مانی جائے

آیت ۱۸:   وَاَنْذِرْہُمْ یَوْمَ الْاٰزِفَۃِ  ’’اور (اے نبی!) انہیں خبردار کر دیجئے اس نزدیک آ جانے والے دن سے‘‘

         اِذِ الْقُلُوْبُ لَدَی الْحَنَاجِرِ کٰظِمِیْنَ:  ’’جبکہ دل حلق میں آ پھنسیں گے اور وہ غم کو دبا رہے ہوں گے۔‘‘

         مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ حَمِیْمٍ وَّلَا شَفِیْعٍ یُّطَاعُ:  ’’ان ظالموں کا نہ کوئی دوست ہو گا اور نہ کوئی ایسا سفارشی ہو گا جس کی بات مانی جائے۔‘‘

UP
X
<>