May 4, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 31

مِثْلَ دَأْبِ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَالَّذِينَ مِن بَعْدِهِمْ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ

(اور تمہارا حال بھی ویسا نہ ہو) جیسا حال نوح (علیہ السلام) کی قوم کا، اور عاد و ثمود کا اور اُن کے بعد کے لوگوں کا ہوا تھا۔ اور اﷲ بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا

آیت ۳۱:   مِثْلَ دَاْبِ قَوْمِ نُوْحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوْدَ وَالَّذِیْنَ مِنْ بَعْدِہِمْ: ’’ جیسا کہ معاملہ ہوا تھا قومِ نوحؑ کا اور قومِ عاد اور قومِ ثمود اور ان کے بعد کی قوموں کا۔‘‘

         وَمَا اللّٰہُ یُرِیْدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ:  ’’اور اللہ تو اپنے بندوں پر کسی ظلم کا ارادہ نہیں رکھتا۔‘‘

        یہ تو خود بندے ہی ہیں جو رسولوں کی تکذیب اور اپنی کوتاہیوں اور شرارتوں کی وجہ سے عذابِ الٰہی کو دعوت دیتے ہیں‘ ورنہ اللہ عزوجل تو کسی پر ظلم نہیں کرتا۔ 

UP
X
<>