May 8, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 41

وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ

اور اے میری قوم ! یہ کیا بات ہے کہ میں تمہیں نجات کی طرف دعوت دے رہا ہوں ، اور تم مجھے آگ کی طرف بلا رہے ہو؟

آیت ۴۱:   وَیٰــقَوْمِ مَا لِیْٓ اَدْعُوْکُمْ اِلَی النَّجٰوۃِ وَتَدْعُوْنَنِیْٓ اِلَی النَّارِ: ’’اور اے میری قوم کے لوگو! مجھے کیا ہے کہ میں تمہیں پکار رہا ہوں نجات کی طرف اور تم مجھے دعوت دے رہے ہو آگ کی!‘‘

        تم اللہ کے رسول کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہو اور مجھ سے چاہتے ہو کہ میں بھی اس گناہ میں تمہارے ساتھ شریک ہو کر جہنم کا مستحق بن جاؤں‘ جبکہ میں چاہتا ہوں کہ تم سب میرے ساتھ آؤ‘ میرا راستہ اپناؤ‘ اللہ کے حضور توبہ کرو اور جہنم سے نجات پا کر جنت میں چلے جاؤ۔ 

UP
X
<>